مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ] · حديث 4482
4482 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً تَحْتَ جَنْبِهِ مِنَ اللَّيْلِ فَأَكَلَهَا، فَلَمْ يَنَمْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَقَالَ بَعْضُ نِسَائِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرِقْتَ الْبَارِحَةَ؟ قَالَ: " إِنِّي وَجَدْتُ [تَحْتَ جَنْبِي] تَمْرَةً فَأَكَلْتُهَا، وَكَانَ عِنْدَنَا تَمْرٌ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ، فَخَشِيتُ أَنْ تَكُونَ مِنْهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور پائی اور اسے کھا لیا، پھر اس کے بعد آپ پوری رات سونہیں سکے، آپ کی زوجہ محترمہ نے عرض کی : یا رسول اللہ! کیا آپ گزشتہ رات جاگتے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں نے اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور پائی تھی تو اسے کھا لیا تھا، ہمارے پاس صدقہ کی کھجو ریں بھی موجو تھیں تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ ان میں سے نہ ہو۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [Chapter of charity for the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, for his families and their followers] · Hadith 4482
