مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ] · حديث 2509
2509 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ: " وَعَلَى الثَّانِي " وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " سَوُّوا صُفُوفَكُمْ وَحَاذُوا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ وَلِينُوا فِي أَيْدِي إِخْوَانِكُمْ وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ فِيمَا بَيْنَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْحَذَفِ" - يَعْنِي: أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصِّغَارَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
حضرت ابو امامہ ر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرما یا ہے: " بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت نازل کرتے ہیں لوگو ں کی عرض کی : یا رسول اللہ ! اور دوسری صف پر بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرما یا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت نازل کرتے ہیں لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! اور دوسری صف پر بھی، نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دوسری پر بھی، نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ صفیں درست رکھو کندھے برابر رکھو اور اپنے بھائیوں میں نرم ہو جاؤ خلل کو ختم کر دو کیونکہ شیطان تمہارے درمیان یوں داخل ہو جاتا ہے جیسے و ہ چھوٹی بکری ہو"۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ جیسے وہ چھوٹی بکری کی اولاد ہو۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام احمد کے رجال کی توثیق ہی گئی ہے۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Hadith 2509
