مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَحْكَامِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ كَانَتْ يَدَهُ عَلَى شَيْءٍ فَادَّعَاهُ غَيْرُهُ] · حديث 7053
7053 - وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: «جَاءَ رَجُلَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْتَصِمَانِ فِي أَرْضٍ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هِيَ أَرْضِي. وَقَالَ الْآخَرُ: هِيَ أَرْضِي حَرَثْتُهَا وَقَصَبْتُهَا. فَأَحْلَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي بِيَدِهِ الْأَرْضُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عدی بن عدی کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اُن دونوں کا ایک زمین کے بارے میں جھگڑا چل رہا تھا، ان دونوں میں سے ایک نے کہا: وہ میری زمین ہے، دوسرے نے کہا: وہ میری زمین ہے، میں اس میں کھیتی باڑی کرتا ہوں، میں نے اس میں کاشت کاری کی ہوئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے حلف لیا، جس کے قبضے میں زمین تھی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَحَدُهُمَا: هِيَ أَرْضِي. ← «جَاءَ رَجُلَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ يَخْتَصِمَانِ فِي أَرْضٍ ← عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ
Hadith 7053
