مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ] · حديث 353
353 - عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: «الْتَقَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَلَى الْمَرْوَةِ فَتَحَدَّثَا، ثُمَّ مَضَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَبَقِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَبْكِي، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: هَذَا - يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو - وَزَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ كِبْرٍ كَبَّهُ اللَّهُ لِوَجْهِهِ فِي النَّارِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ مروہ پہاڑی پر، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ملاقات ہوئی، یہ دونوں حضرات آپس میں بات چیت کرتے رہے، پھر حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لے گئے اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہیں رک کر رونے لگے، ایک شخص نے ان سے دریافت کیا: اے ابو عبدالرحمٰن! آپ کیوں رو رہے ہیں انہوں نے بتایا: انہوں نے (ان کی مراد عبداللہ بن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے) یہ بات بیان کی ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:" جس شخص کے دل میں دانے کے برابر تکبر ہو گا، اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ جہنم میں داخل کر دے گا" یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں
أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter of What Comes in Arrogance] · Hadith 353
