مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الِاجْتِهَادِ] · حديث 835
835 - عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّ لِلْقُرَشِيِّ مِثْلَيْ قُوَّةِ الرَّجُلِ مِنْ غَيْرِ قُرَيْشٍ»، فَقُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: مَا عَنَى بِذَلِكَ؟ قَالَ: نُبْلَ الرَّأْيِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :" قریش سے تعلق رکھنے والے افراد کو غیر قریش سے تعلق رکھنے والے فرد سے دگنی قوت عطا کی گئی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے زہری سے دریافت کیا : اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : رائے کا پختہ ہونا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،
Hadith 835
