مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الدُّنُوِّ مِنَ السُّتْرَةِ] · حديث 2285
2285 - عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ إِلَى سُتْرَةٍ فَلْيَدْنُ مِنْهَا لَا يَقْطَعُ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " «فَلْيَدْنُ مِنْهَا لَا يَمُرُّ الشَّيْطَانُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا» "، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جب کوئی شخص سترہ کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرے تو وہ اس کے قریب ہو، تاکہ شیطان اس کی نماز کا منقطع نہ کر سکے "۔ یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : " وہ اس کے قریب کھڑا ہو، تاکہ شیطان اس کے اور اس سترے کے درمیان میں سے نہ گزرے "۔امام بزار کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن عمیر ، ہے اور وہ " ضعیف " ہے ، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ایوب صریفینی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے طبرانی کے بقیہ رجال " ثقہ "ہیں ۔
جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ،
Hadith 2285
