مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يُبْتَلَى] · حديث 3730
3730 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَقُولُ لِلْمَلَائِكَةِ: انْطَلَقُوا إِلَى عَبْدِي فَصُبُّوا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ [صَبًّا، فَيَصُبُّونَ عَلَيْهِ الْبَلَاءَ]، فَيَحْمَدُ اللَّهَ فَيَرْجِعُونَ فَيَقُولُونَ: يَا رَبَّنَا صَبَبْنَا عَلَيْهِ الْبَلَاءَ صَبًّا كَمَا أَمَرْتَنَا فَيَقُولُ: ارْجِعُوا فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ہے: ’’ اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرما تا ہے: میرے بندے کی طرف جاؤ اور اس پر آزمائش انڈیل دو ( فرشتے ایسا کرتے ہیں ) تووہ بندہ اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہے‘ جب فرشتے واپس آتے ہیں تو عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگارجس طرح تو نے ہمیں حکم دیا تھا اس کے مطابق ہم نے اس پر آزمائش ڈال دی تھی پرور دگارفر ما تا ہے: تم واپس جاؤ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میں اس کی آوازسنوں‘‘ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اوراس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے‘ اور وہ ضعیف ہے۔
اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › Chapter in whom shall be cursed. · Hadith 3730
