مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ مَا يُغْسَلُ مِنَ النَّجَاسَةِ] · حديث 1564
1564 - عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: «رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَسْقِي رَجُلَيْنِ مِنْ رَكْوَةٍ بَيْنَ يَدَيَّ، فَتَنَخَّمْتُ، فَأَصَابَتْ نُخَامَتَيْ ثَوْبِي، فَأَقْبَلْتُ أَغْسِلُ ثَوْبِي مِنَ الرَّكْوَةِ الَّتِي بَيْنَ يَدَيَّ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " يَا عَمَّارُ، مَا نُخَامَتُكَ وَدُمُوعُ عَيْنَيْكَ إِلَّا بِمَنْزِلَةِ الْمَاءِ الَّذِي فِي رَكْوَتِكَ، إِنَّمَا تَغْسِلُ ثَوْبَكَ مِنَ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ وَالْمَنِيِّ مِنَ الْمَاءِ الْأَعْظَمِ وَالدَّمِ وَالْقَيْءِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى.
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں اپنے برتن میں سے دو آدمیوں کو پانی پلا رہا تھا اسی دوران مجھے تھوک آیا تو میرا تھوک میرے کپڑے پر بھی لگ گیا میں نے اپنے سامنے موجود برتن میں سے اپنے کپڑے کو دھونا شروع کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اےعمار تمہارا بلغم اور تمہاری آنکھوں کے آنسوؤ تو اس پانی کی مانند ہیں جو تمہارے برتن میں موجود ہے تم اپنے کپڑے سے پیشاب پاخانہ منی خون اور قے کو دھولیا کرو۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے معجم کبیر میں اس کی ما نندنقل کی ہے اور امام ابویعلی نے نقل کی ہے۔
عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
Hadith 1564
