مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَحْلِفُ يَمِينًا كَاذِبَةً يَقْتَطِعُ بِهَا مَالًا] · حديث 6902
6902 - عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: «اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضِ أَحَدِهِمَا مِنْ [أَهْلِ] حَضْرَمَوْتَ قَالَ: فَجَعَلَ يُحَلِّفُ أَحَدَهُمَا، فَضَجَّ الْآخَرُ وَقَالَ: إِذًا ذَهَبَ بِأَرْضِي. فَقَالَ: " إِنْ هُوَ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ ظُلْمًا كَانَ مِمَّنْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُزَكِّيهِ وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ " قَالَ: وَوَرِعَ الْآخَرُ فَرَدَّهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے ایک زمین کے بارے میں مقسمہ پیش کیا جو ان دونوں میں سے کسی ایک کی تھی اور ان کا تعلق حضرموت سے تھا، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک حلف اٹھانے لگا تو، دوسرا پریشان ہو گیا اور بولا: ایسی صورت میں تو یہ میری زمین لے جائے گا ، نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس نے اپنی قسم کی بنیاد پہ ظلم کے طور پر وہ زمین ہتھیائی ہوگی، تو یہ ان افراد میں سے ایک ہوگا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نہ تو اس کی طرف نظر کرے گا اور نہ ہی اس کا تزکیہ کرے گا اور اس کے لئے دردناک عذاب ہوگا، راوی بیان کرتے ہیں: تو دوسرا شخص پریشان ہو گیا اور اس نے وہ زمین واپس کردی۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام بزارنے امام ابو یعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اورمعجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔
إِذًا ذَهَبَ بِأَرْضِي. ← فَجَعَلَ يُحَلِّفُ أَحَدَهُمَا، فَضَجَّ الْآخَرُ ← «اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ فِي أَرْضِ أَحَدِهِمَا مِنْ حَضْرَمَوْتَ ← اَبِیْ مُوْسیٰ
Hadith 6902
