مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ السِّوَاكِ لِمَنْ لَيْسَتْ لَهُ أَسْنَانٌ] · حديث 2574
2574 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الرَّجُلُ يَذْهَبُ فُوهُ، يَسْتَاكُ؟ قَالَ: " نَعَمْ " قُلْتُ: كَيْفَ يَصْنَعُ؟ قَالَ: " يُدْخِلُ أُصْبُعَهُ فِي فِيهِ فَيُدَلِّكُهُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صد یقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ایک شخص کا منہ رخصت ہو گیا ہو ( یعنی دانت ختم ہو چکے ہوں ) کیا وہ مسواک کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! میں نے دریافت کیا : وہ کیسے کرے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنی انگلی اپنے منہ میں داخل کرتے گا ، اور اسے مل لے گا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ انصاری ہے ، اور وہ " ضعیف " ہے۔
قُلْتُ ← عَائِشَةَ
Hadith 2574
