مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ حَجَّ عَنْ غَيْرِهِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ عَنْ نَفْسِهِ] · حديث 5688
5688 - عَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ قَالَ: " وَمَا شُبْرُمَةُ؟ "، قَالَ: فَذَكَرُوا قَرَابَةً، قَالَ: أَحَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟ "، قَالَ: لَا، قَالَ: " فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سنا جو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا:شبرمہ کون ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے اس کے ساتھ رشتہ داری کا ذکر کیا‘تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم نے اپنی طرف سے حج کرلیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھرتم اپنی طرف سے حج کرو پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔ یہ روایت امام ابویعلی ٰنے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن ابولیلیٰ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
عَائِشَةَ
Hadith 5688
