مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ] · حديث 3091
3091 - عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ أَبِي الْأَرْقَمِ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّ الَّذِي يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَيُفَرِّقُ بَيْنَ اثْنَيْنِ بَعْدَ خُرُوجِ الْإِمَامِ كَالْجَارِّ قُصْبَهُ فِي النَّارِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
حضرت ارقم بن ابو ارقم جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: '' بے شک وہ شخص جو جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے ' اور دو آدمیوں کے درمیان جدائی ڈال لیتا ہے' اور ایسا امام کے آنے کے بعد کرتا ہے' تو اس کی مثال آگ میں اپنی انتڑیاں گھسیٹنے والے شخص کی مانند ہے"۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ہے' جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔
الأرقم بن أبي الأرقم -وكان من أصحاب النبي
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter in those who cross people's throats on Friday] · Hadith 3091
