مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ] · حديث 1727
1727 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَرْجِعُ إِلَى مَنَازِلِنَا وَهِيَ مِيلٌ وَأَنَا أُبْصِرُ مَوَاقِعَ النَّبْلِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ التِّرْمِذِيُّ وَاحْتَجَّ بِهِ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے، پھر ہم اپنے گھر واپس چلے جاتے تھے، جو ایک میل کے فاصلے پر ہوتا تھا، اور میں اس وقت تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھ لیتا تھا۔ یہ روایت امام احمد ، امام بزار نے اور امام ابو یعلیٰ نے ، عبداللہ بن محمد بن عقیل سے نقل کی ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ امام ترمذی نے اسے " ثقہ " قرار دیا ہے، امام احمد اور دیگر حضرات نے اس سے استدلال کیا ہے۔
أُبْصِرُ مَوَاقِعَ النَّبْلِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى ← «كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ الْمَغْرِبَ، ثُمَّ نَرْجِعُ إِلَى مَنَازِلِنَا وَهِيَ مِيلٌ ← جَابِرٍ
Hadith 1727
