مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ] · حديث 3186
3186 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ الْحَبْرَانِيِّ قَالَ: «رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ خَرَجَ فَدَارَ فِي السُّوقِ سَاعَةً ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَقِيلَ لَهُ: لِمَ تَفْعَلُ هَذَا؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ سَيِّدَ الْمُسْلِمِينَ يَفْعَلُهُ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَعَبْدُ اللَّهِ الْحِبْرَانِيُّ ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
عبداللہ بن بسر خبرانی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی حضرت بسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ جب انہوں نے نماز ادا کی ' تو وہ نکلے انہوں نے بازار کا ایک چکر لگایا'پھر وہ مسجد کی طرف آ گئے ' ان سے دریافت کیا گیا ؛ آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے مسلمانوں کے سردار کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اور عبداللہ خبرانی نامی راوی کو یحییٰ القطان نے ضعیف قرار دیا ہے ' اور ابن حبان نے اسے "ثقہ " کہا ہے۔
عبد الله بن بسر الحبراني
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter What He Should Do When He Prayers Friday] · Hadith 3186
