مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ نَضْحِ الْفَرْجِ بَعْدَ الْوُضُوءِ] · حديث 1245
1245 - عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - لَمَّا نَزَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُ الْوُضُوءَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ، فَرَشَّ بِهَا نَحْوَ الْفَرْجِ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرُشُّ بَعْدَ وُضُوئِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: " حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے ' اور آپ کو وضو کی تعلیم دی' جب وہ وضو کر کے فارغ ہو ئے ' توانہوں نے چلومیں پانی لیا اور اسے شرمگاہ کی طرف چھڑک دیا 'نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی وضو کے بعد پانی چھڑک لیا کرتے تھے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ' جسے ہیثم بن خارجہ نے اور ایک روایت کے مطابق امام احمد بن حنبل نے "ثقہ" قرار دیا ہے' جب کہ دیگر حضرات نے اسے "ضعیف " قرار دیا ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The door of the vulva after ablution] · Hadith 1245
