مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنَ الْإِيمَانِ الْحُبُّ لِلَّهِ وَالْبُغْضُ لِلَّهِ] · حديث 303
303 - عَنْ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «لَا يَحِقُّ الْعَبْدُ صَرِيحَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُحِبَّ لِلَّهِ وَيُبْغِضَ لِلَّهِ، فَإِذَا أَحَبَّ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَأَبْغَضَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتَحَقَّ الْوِلَايَةَ مِنَ اللَّهِ، إِنَّ أَوْلِيَائِي مِنْ عِبَادِي وَأَحِبَّائِي مِنْ خَلْقِي الَّذِينَ يُذْكَرُونَ بِذِكْرِي، وَأُذْكَرُ بِذِكْرِهِمْ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ ضَعِيفٌ.
حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سان ہے: " بندہ صریح ایمان کا حقدار اس وقت تک نہیں ہوتا ، جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت نہیں رکھتا ، اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض نہیں رکھتا ، جب وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھتا ہے ، تو وہ اللہ تعالیٰ کی ولایت کا مستحق ہو جاتا ہے ( اور حدیث قدسی میں ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ) " میرے بندوں میں سے میرے اولیاء اور میری مخلوق میں سے میرے محبوب بندے وہ ہیں کہ میرے ذکر کے ہمراہ ان کا ذکر کیا جاتا ہے، اور ان کے ذکر کے ہمراہ میرا ذکر کیا جاتا ہے"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کی رشدین بن سعد ہے، اور وہ منقطع اور ضعیف ہے۔
النَّبِيِّ ← عمرو بن الجموح: أنه
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter of faith: love for God and hatred for God] · Hadith 303
