مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا يُصِيبُهُ الْعَدُوُّ مِنَ الْمُسْلِمِينَ] · حديث 6873
6873 - عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: «أَصَابَ الْعَدُوُّ نَاقَةً لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، ثُمَّ اشْتَرَاهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَعَرَفَهَا صَاحِبُهَا فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَأْخُذَهَا بِالثَّمَنِ الَّذِي اشْتَرَاهَا مِنَ الْعَدُوِّ وَإِلَّا خَلَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دشمن نے بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی اونٹنی پکڑ لی پھر اس اونٹنی کو ایک مسلمان نے خرید لیا، اس کے مالک نے اس انٹنی کو پہچان لیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو یہ ہدایت کی وہ اس کی قیمت کے بدلے میں اسے حاصل کرے، جس قیمت کے عوض میں، دوسرے شخص نے دشمن سے خریدا تھا، ورنہ وہ اونٹنی اُس شخص کے پاس ہی رہنے دے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter about what befalls the enemy of the Muslims] · Hadith 6873
