مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِي الْغِشِّ] · حديث 6338
6338 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ، وَقَدْ حَسَّنَهُ صَاحِبُهُ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَإِذَا طَعَامٌ رَدِيءٌ فَقَالَ: " بِعْ هَذَا عَلَى حِدَةٍ، وَهَذَا عَلَى حِدَةٍ فَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَهُوَ صَدُوقٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گز راناج کے پاس سے ہوا جسے اس کے مالک نے سجا کے رکھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس میں داخل کیا ‘تو اس میں کچھ خراب اناج بھی موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: اسے الگ سے فروخت کرواوراسے الگ سے فروخت کرو کیونکہ جوشخص ہمارے ساتھ ملاوٹ کرے (یا ہمیں دھوکہ دے ) وہ ہم میں سے نہیں ہے‘‘۔یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے اوروہ صدوق ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 6338
