مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَاءِ] · حديث 1063
1063 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اغْتَسَلَتْ مِنْ جَنَابَةٍ، فَتَوَضَّأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِفَضْلِهِ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: " إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: " لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج میں سے ایک خاتون نے غسل جنابت کیا' ان کے بچائے ہوئے پانی کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کرنے لگے' تو اس خاتون نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی( کہ ان کے غسل کا بچاہوا پانی ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانی کو ' کوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتاہوں: یہ روایت امام ابو داؤد نے نقل کی ہے' تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں:" اسےکوئی چیز نجس نہیں کرتی ہے"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of what came into the water] · Hadith 1063
