مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ إِمَامَةِ الْفَاسِقِ] · حديث 2338
2338 - عَنْ عُمَرَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ عَنِ الصَّلَاةِ خَلْفَ الْقَدَرِيِّ فَقَالَ: لَا تُصَلِّ خَلْفَهُ، أَمَّا أَنَا لَوْ كُنْتُ صَلَّيْتُ خَلْفَهُ لَأَعَدْتُ صَلَاتِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَبِيبِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ، وَحَبِيبٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَأَبُوهُ عُمَرُ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ.
عمر انصاری بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قدر یہ فرقے سے تعلق رکھنے والے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے ارشاد فرمایا: تم اس کے پیچھے نماز ادا نہ کرو اگر میں نے اس کے پیچھے نماز ادا کی ہوئی ہو، تو میں اپنی نماز کو دہراؤں گا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حبیب بن عمر کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حبیب نامی شخص کا ذکر ابن حبان نے کتاب "الثقات" میں کیا ہے البتہ اس کے باپ عمر سے میں واقف نہیں ہوں بقیہ نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے۔
لَا تُصَلِّ خَلْفَهُ، أَمَّا ← الصَّلَاةِ خَلْفَ الْقَدَرِيِّ، ← سألت واثلة بن الأسقع ← عُمَرَ الأَنْصَارِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on the Imamate of Adulterers] · Hadith 2338
