مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى] · حديث 5893
5893 - عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ فَقَالَ: " «هُوَ مَسْجِدِي هَذَا» ".
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقوی ٰپر رکھی گئی ہے ان دونوں میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مرادمسجد نبوی ہے اور دوسرے کا یہ کہنا تھا اس سے مراد مسجد قباء ہے وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے ۔
"هُوَ مسجدي هذا" ← الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَأَلَاهُ ← أَحَدُهُمَا هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ ← اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى ← سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
Hadith 5893
