مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الْحَاجَةِ] · حديث 1008
1008 - عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «أَنْتَ رَسُولٌ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ، وَيَأْمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ: لَا تَحْلِفُوا بِغَيْرِ اللَّهِ، وَإِذَا تَخَلَّيْتُمْ فَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوهَا، وَلَا تَسْتَنْجُوا بِعَظْمٍ وَلَا بِبَعْرَةٍ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اہل مکہ کی طرف پیغام رساں ہو! تم یہ بتا دینا : بے شک اللہ کے رسول نے تم لوگوں کو سلام کہا ہے ' اور تمہیں تین باتوں کا حکم دیا ہے ' تم لوگ غیر اللہ کے نام پر حلف نہ اٹھانا' جب تم قضائے حاجت کرو' تو قبلہ کی طرف رخ نہ کرنا اور پیٹھ نہ کرنا' اور تم ہڈی کے ذریعے ' یا مینگنی کے ذریعے استنجاء نہ کرنا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابو المخارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔
سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ
Hadith 1008
