مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا] · حديث 4676
4676 - عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ صَلَّى اللَّهُ وَعَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ فَإِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى. وَلَا آبَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فر مایا: ’’جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے، تو اس کے پہلو میں دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں، وہ دونوں پکار کر کہتے ہیں: جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات نہیں سن پاتے ہیں) اے لوگو اپنے پروردگار کی طرف آؤ جو چیز تھوڑی ہو، اور کفایت کر جائے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے، جو زیادہ ہو، اور غافل کر دے اور جب سورج غروب ہوتا ہے، تو اس کے پہلو میں دوفرشتے بھیجے جاتے ہیں وہ دونوں پکارکر کہتے ہیں جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات ) نہیں سن پاتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے مال کو ضائع کردے‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
أَبِي الدَّرْدَاءِ،
Hadith 4676
