مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابُ صِيَامِ الْمَرْأَةِ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا] · حديث 5219
5219 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْمًا وَاحِدًا وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ ; إِلَّا رَمَضَانَ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: " إِلَّا رَمَضَانَ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت ابو ہریرہ ؓروایت کر تے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشادفر مایا:’’ شوہر کی موجودگی میں کوئی بھی عورت ایک دن کا بھی ( نفلی) روزہ نہ رکھے البتہ اس کی اجازت کے ساتھ رکھ سکتی ہے اور رمضان کا حکم مختلف ہے‘‘ ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت’’صحیح‘‘ میں مذکور ہے‘ تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ’’رمضان کاحکم مختلف ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے‘ اور اس کی سندحسن ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 5219
