مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ] · حديث 254
254 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «إِنَّ لِلَّهِ مَلَكًا لَوْ قِيلَ لَهُ: الْتَقِمِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ بِلُقْمَةٍ، لَفَعَلَ، تَسْبِيحُهُ: سُبْحَانَكَ حَيْثُ كُنْتَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ وَهْبُ بْنُ رِزْقٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ لَهُ تَرْجَمَةً.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : " اللہ تعالیٰ کا ایک فرشتہ ایسا ہے کہ اگر اسے یہ کہا جائے :کہ تم ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو ایک لقمے کے طور پر نگل جاؤ! تو وہ ایسا کر لے گا، اس کی تسبیح کے کلمات یہ ہیں: " تو ہر عیب سے پاک ہے ، تو جہاں کہیں بھی ہے" یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں : وہب بن رزق نامی راوی اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) : میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی کو اس راوی کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Door] · Hadith 254
