مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ] · حديث 4773
4773 - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ وَلَمْ يَصُمْهُ فَقَدْ شَقِيَ، وَمَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يَبَرَّهُ فَقَدْ شَقِيَ، وَمَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلِمَ يُصَلِّ عَلَيَّ فَقَدْ شَقِيَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلى الله عليہ وسلم نے ارشاد فر مایا: ’’جوشخص رمضان کا مہینہ پائے اور اس میں روزے نہ رکھے وہ بدنصیب ہے، جو والدین کو پائے یا ان میں سے ایک کو پائے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرے وہ بدنصیب ہے، اور جس شخص کے سامنے میراذکر ہو، اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے وہ بدنصیب ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ’’ثقہ‘‘ قرار دیا ہے۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Hadith 4773
