مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِي ثَمَنِ الْقَيْنَةِ] · حديث 6418
6418 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ الْقَيْنَةَ، وَبَيْعَهَا، وَثَمَنَهَا، وَتَعْلِيمَهَا، وَالِاسْتِمَاعَ إِلَيْهَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ اثْنَانِ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمَا، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفر مایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے گانے والی کنیز ،اسے فروخت کر نے ، اس کی قیمت ،اسے تعلیم دینے اور اس کو سننے کوحرام قراردیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں دوراوی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو ان کا ذکر کرتے ہوئےنہیں پایا ہے اور لیث بن ابوسلیم نامی راوی تدلیس کر نے والا ہے۔
عَائِشَةَ
Hadith 6418
