مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي سُؤْرِ الْكَافِرِ] · حديث 1594
1594 - عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «مَرَّ عَلَيَّ الشَّيْطَانُ فَأَخَذْتُهُ فَخَنَقْتُهُ حَتَّى لَأَجِدُ بَرْدَ لِسَانِهِ فِي يَدِي، فَقَالَ: أَوْجَعْتَنِي أَوْجَعْتَنِي» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
۱۵۹۴-ابوعبیدہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’ شیطان میرے پاس سے گزرا تو میں نے اسے پکڑ لیا اور اس کی گردن دبائی یہاں تک کہ اس کی زبان کی ٹھنڈک مجھے اپنے ہاتھ پرمحسوس ہوئی اس نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے۔یہ روایت امام احمدنے نقل کی ہے ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والدین حضرت عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال "صحیح" کے رجال ہیں۔
رَسُولُ «مَرَّ عَلَيَّ الشَّيْطَانُ فَأَخَذْتُهُ فَخَنَقْتُهُ حَتَّى لَأَجِدُ بَرْدَ لِسَانِهِ فِي يَدِي، ← عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي عُبَيْدَةَ
Hadith 1594
