مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ فَضْلِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ] · حديث 5486
5486 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ: «يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ بِالْحَقِّ، وَهُوَ يَمِينُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يُصَافِحُ بِهَا خَلْقَهُ». وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ قیامت کے دن حجراسود ‘ جبل ابوقبیس سے زیادہ بڑا ہو کر آئے گا اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے‘‘ ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ’’ یہ ہر اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے حق کے ہمراہ اس کا استلام کیا ہوگا یہ اللہ تعالی ٰکا دست مبارک ہے‘ جس کے ذریعے وہ اپنی مخلوق کے ساتھ مصافحہ کرتا ہے‘‘ ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مؤمل ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [Chapter of the preference of the black stone] · Hadith 5486
