مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ بَيْعِ الْمَلَاقِيحِ وَالْمَضَامِينِ وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ] · حديث 6501
6501 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمَضَامِينِ، وَالْمَلَاقِيحِ، وَحَبَلِ الْحَبَلَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ؛ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاقیح (یعنی جو بچہ ابھی نر جانور کی پشت میں ہے ) مضامین ( یعنی جو کہ ابھی مادہ جانور کے پیٹ میں ہے) اور حبل الحبلہ (حمل کے حمل) کی بیع سے منع کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن الوحبیبہ ہے ۔ امام احمد نے اسے ثقہ قراردیا ہے، اور جمہورائمہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 6501
