مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابُ زِيَادَةِ إِيمَانِ الْمُؤْمِنِينَ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ] · حديث 226
226 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «الْمُؤْمِنُونَ فِي الدُّنْيَا عَلَى ثَلَاثَةِ أَجْزَاءٍ: الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالَّذِي يَأْمَنُهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ الَّذِي إِذَا أَشْرَفَ لَهُ طَمَعٌ تَرَكَهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ» - ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَرَّاجٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: " دنیا میں مؤمنین تین قسم کے ہوتے ہیں ( پہلی قسم) وہ لوگ ، جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں اور پھر کسی شک کا شکار نہیں ہوتے ہیں ، وہ اپنے اموال اور جانوں کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں ،( دوسری قسم ) وہ لوگ ہ ( دوسرے ) لوگ اپنے اموال اور جانوں کے حوالے سے ان سے محفوظ ہوں اور پھر ( تیسری قسم ) وہ لوگ کہ جب ان کے سامنے لالچ کی کوئی چیز آ جائے ، تو وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر اسے ترک کر دیتے ہیں "۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی " دراج " ہے ، جس کو یحییٰ بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
اَبِیْ سَعِیْدٍ
Hadith 226
