مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي غَارِ جَبَلِ ثَوْرٍ] · حديث 5770
5770 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ قَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ إِنْ حَدَثَ فِي النَّاسِ حَدَثٌ فَائْتِ الْغَارَ الَّذِي اخْتَبَأْتُ فِيهِ أَنَا، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُنْ فِيهِ ; فَإِنَّهُ سَيَأْتِيكَ فِيهِ رِزْقُكَ غُدْوَةً وَعَشِيَّةً. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا: اے میرے بیٹے اگر لوگوں کے درمیان نئی صورت حال رونما ہو ‘ تو تم اس غار میں آ جانا جس میں ‘ میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چھپے رہے تھے اور اس غار میں رہنا اس غار میں تمہارے پاس صبح و شام تمہارا رزق آئے گا۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسی ٰبن مطیر ہے اور وہ کذاب ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّيقَ
Hadith 5770
