مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ [بَابٌ فِي الْبُخْلِ] · حديث 4702
4702 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «جَاءَ حَيٌّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو سَلَمَةَ رَهْطُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " يَا بَنِي سَلَمَةَ مَنْ سَيِّدُكُمْ؟ ". قَالُوا: جَدُّ بْنُ قَيْسٍ وَإِنَّا لَنُبَخِّلُهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَى مِنَ الْبُخْلِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کا قبیلہ آیا ان لوگوں کو بنوسلمہ کہا جا تا تھا یہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اے بنوسلمہ تمہارا سر دار کون ہے۔ لوگوں نے جواب دیا: جد بن قیس اور ہم اسے بخیل سمجھتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بڑی بیماری اور کون سی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت کی دیگر احادیث مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔
لَنُبَخِّلُهُ، ← جَدُّ بْنُ قَيْسٍ، ← النَّبِيُّ يَا بَنِي سَلَمَةَ مَنْ سَيِّدُكُمْ؟ ← جَاءَ حَيٌّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو سَلَمَةَ، رَهْطُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، ← جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Zakat] › [A door in rums] · Hadith 4702
