مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَحْكَامِ] ‹ [بَابٌ فِي الصُّلْحِ] · حديث 7068
7068 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ كِتَابًا بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ: " أَنْ يَعْقِلُوا مَعَاقِلَهُمْ، وَأَنْ يَفْدُوا غَائِبَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَالْإِصْلَاحِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین اور انصار کے درمیان ایک تحریر لکھوائی تھی کہ وہ ان کی دیت ادا کریں گے اور ان کے غیر موجود شخص کا مناسب طریقے سے فدیہ دیں گے اور مسلمانوں کے درمیان بہترین پیدا کریں گے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاة ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے لیکن وہ ثقہ ہے۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Hadith 7068
