مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ] · حديث 3009
3009 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَهِيَ بَعْدَ الْعَصْرِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: رَوَى عَنْهُ عَبَّاسٌ وَلَا يُعْرَفَانِ، قُلْتُ: أَمَّا عَبَّاسٌ فَهُوَ عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِينَاءَ، رَوَى عَنْهُ ابْنُ جُرَيْجٍ كَمَا رَوَى عَنْهُ فِي الْمُسْنَدِ، وَجَمَاعَةٌ وَرَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ وَأَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہے کہ جس میں کوئی مسلمان بندہ اللہ تعالی سے ج بھی بھلائی مانگے گا اللہ تعالی وہ بھلائی اسے عطا کردے گا اور وہ گھڑی عصر کے بعد ہوتی ہے ۔ یہ روایت امام احؐد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابو سلمہ انصاری ہےامام ذہبی فرماتے ہیں : عباس نے اس کے حوالے سے روایت نقل کی ہے اور یہ دونوں راوی معروف نہیں ہیں ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : جہاں تک عباس نامی راوی کا تعلق ہے تو وہ عباس بن عبدالرحمن بن مینا ء ہے جس سے ابن حریج نے روایات نقل کی ہئ جیسا کہ انہوں نے اس کے حوالے سے روایت نقل کی ہے : امام داؤد نے مراسیل میں روایت نقل کی ہے: امام ابن حبان نے اسے "ثقہ " قرار دیا ہے کسی نے بھی اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter at the hour on a Friday] · Hadith 3009
