مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ بَيَانِ الْوَقْتِ] · حديث 1681
1681 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «أَمَّنِي جِبْرِيلُ فِي الصَّلَاةِ ; فَصَلَّى الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، وَصَلَّى الْعَصْرَ حِينَ كَانَ الْفَيْءُ قَامَةً، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ، ثُمَّ جَاءَ الْغَدُ ; فَصَلَّى الظُّهْرَ وَفَيْءُ كُلِّ شَيْءٍ مِثْلُهُ، وَصَلَّى الْعَصْرَ وَالْفَيْءُ قَامَتَانِ، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ إِلَى ثُلْثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ، وَصَلَّى الصُّبْحَ حِينَ كَادَتِ الشَّمْسُ تَطْلُعُ، ثُمَّ قَالَ: الصَّلَاةُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " جبرائیل نے نماز میں میری امامت کی ، انہوں نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سورج ڈھل گیا تھا اور عصر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب ایک مثل سایہ ہو چکا تھا، مغرب کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سورج غروب ہو گیا تھا، اور عشاء کی نماز اس وقت ادا کی جب شفق غائب ہو گئی تھی، فجر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب صبح صادق ہو گئی تھی، پھر جب وہ اگلے دن آئے ، تو انہوں نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب ہر چیز کا سایہ ایک مثل تھا، عصر کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سایہ دو مثل ہو چکا تھا، مغرب کی نماز اس وقت ادا کی ، جب سورج غروب ہو گیا تھا، عشاء کی نماز ایک تہائی رات گزر نے کے بعد ادا کی ، اور صبح کی نماز اس وقت ادا کی جب سورج نکلنے کے قریب تھا، پھر انہوں نے یہ بتایا : نما کا وقت ان دو اوقات کے درمیان ہے۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Hadith 1681
