مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ باب · حديث 5295
5295 - وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا أَخْصَبَتِ الْأَرْضُ فَانْزِلُوا عَنْ ظَهْرِكُمْ فَأَعْطُوهُ حَقَّهُ مِنَ الْكَلَأِ، وَإِذَا أَجْدَبَتِ الْأَرْضُ فَانْجُوا عَلَيْهَا بِنَقْبِهَا، وَعَلَيْكُمْ بِالدُّلْجَةِ ; فَإِنَّ الْأَرْضَ تُطْوَى بِاللَّيْلِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا رُوَيْمٍ الْمِعْوَلِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
حضرت انس ؓبیان کر تے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشادفر مایا :” جب زمین ہریالی ہو‘توتم اپنی سواریوں سے اتر و اور گھاس پھوس کے حوالے سے انہیں ان کاحق دواور جب زمین میں خشک سالی ہو‘ توتم تیزی سے وہاں سے گز رجاؤ تم پر رات کے وقت سفر کر نالازم ہے کیونکہ رات میں زمین کولپیٹ دیا جا تا ہے‘‘ ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ربیع ہے ۔ امام احمداورامام دارقطنی نے اسے ’’ثقہ‘‘ قراردیا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں صرف رویم معولی کا معاملہ مختلف ہے‘ اور وہ ثقہ ہے۔
أَنَسٍ،
Hadith 5295
