مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ باب · حديث 3199
3199 - وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: «صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْخَوْفِ مَرَّةً لَمْ يُصَلِّ بِنَا قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا» قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي كَيْفِيَّةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک مرتبہ نماز خوف پڑھائی ' آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےاس سے پہلے یا اس کے بعد کبھی یہ نماز نہیں پڑھائی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے ' جو نما ز خوف کی کیفیت کے بارے میں ہے' وہ روایت امام نسائی نے نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ الحمانی ہے' جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے امام احمد نے اسے "ثقہ" قرار دیا ہے۔
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،
Hadith 3199
