مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ] · حديث 3278
3278 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «قَالَ رَبُّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَوْ أَنَّ عَبِيدِي أَطَاعُونِي لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ وَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ فِيهِ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟ قَالَ: " جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ". وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قُلْتُ: وَمَدَارُهُ عَلَى صَدَقَةَ بْنِ مُوسَى الدَّقِيقِيِّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَقَالَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ الدَّقِيقِيُّ، وَكَانَ صَدُوقًا.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: " پروردگار فرماتا ہے: اگر میرے بندے میری اطاعت کریں ' تو میں انہیں رات کے وقت بارش کے ذریعے سیراب کروں گا' اور دن کے وقت سورج کو طلوع کروں گا' اور میں انہیں بجلی کی کڑک نہیں سنواؤں گا"۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے' انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: "نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے ایمان کی تجدید کرو! لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لا الٰہ الا اللہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تجدید کرو!"۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا مدار صدقہ بن موسیٰ دقیقی پر ہے ' جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے' مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں: ہمیں صدقہ دقیقی نے حدیث بیان کی ہے' وہ صدوق ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Door to rectification] · Hadith 3278
