مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي قَوْلِهِ لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَنَحْوِ هَذَا] · حديث 365
365 - عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «لَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَزْنِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ - أَوْ سَرَفٍ - وَهُوَ مُؤْمِنٌ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُدْرِكُ بْنُ عُمَارَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابن ابو اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے مومن نہیں رہتا، زنا کرنے والا ، زنا کرتے ہوئے مومن نہیں رہتا، کسی شرف والی چیز کو لوٹنے والا، اس کو لوٹتے ہوئے مومن نہیں رہتا"۔ یہ روایت امام احمد نے، امام طبرانی نے معجم میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مدرک بن عمارہ ہے اس کا ذکر ابن حباب نے کتاب "الثقات" میں کیا ہے اور اس کے باقی رجال ، صحیح کے رجال ہیں۔
النَّبِيِّ ← ابن اَبِیْ اَوْفٰی
Hadith 365
