مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي الْمُنْجِيَاتِ وَالْمُهْلِكَاتِ] · حديث 313
313 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ ; فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتٌ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَمَنْ لَا يُعْرَفُ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں ، تین چیزیں کفارہ بننے والی ہیں، تین چیزیں درجات ( میں اضافہ کا باعث ) ہیں ، جہاں تک ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایسی کنجوسی ہے، جس کی اطاعت کی جائے ، اور ایسی نفسانی خواہش ہے، جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنے بارے میں خود پسندی کا شکار ہونا ہے ، جہاں تک نجات دلانے والی چیز کا تعلق ہے ، تو وہ غضب یا رضا مندی کے عالم میں ( یعنی ہر حال میں ) عدل کرنا ، تنگی یا خوشحالی ( ہر حال میں ) میانہ روی اختیار کرنا ، پوشیدہ اور علانیہ ( ہر حال میں ) اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ہے، جہاں تک کفارہ بننے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا ہے، سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا ، اور قدم اٹھا کر ( یعنی زیادہ دور چل کے ) باجماعت نماز کے لیے جانا ہے ، جہاں تک درجات ( میں اضافہ کا باعث بننے ) والی چیزوں کا تعلق ہے ، تو وہ کھانا کھلانا ، سلام پھیلانا اور رات کے وقت( نفل ) نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں "۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک تو ابن لہیعہ ہے اور دوسرا ایک ایسا راوی ہے ، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 313
