مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ الْأَذَانِ] · حديث 1922
1922 - «عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ بَعْدَمَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَقَدَ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كُنْتُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَنُودِيَ بِالصَّلَاةِ فَلَا يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُصَلِّيَ». قُلْتُ: رَوَى مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ ( ان کی موجودگی میں ) مؤذن کے اذان دینے کے بید ، ایک شخص مسجد سے باہر چلا گیا تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شخص نے حضرت ابو القاسم کی نافرمانی کی ہے پھر انہوں نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ جب تم لوگ مسجد میں موجود ہو اور اذان دے دی جائے تو کوئی شخص نماز ادا کرنے سے پہلے باہر نہ جائے۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام مسلم اور امام ابو داؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال "صحیح " کے رجال ہیں ۔
أمّا هذا فقد عصى أبا القاسم ثم ← خرج رجل بعدما أَذَّن المؤذن ← أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 1922
