مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ] ‹ [بَابٌ فِي الْأُضْحِيَّةِ] · حديث 5940
5940 - عَنْ حَبِيبِ بْنِ مِخْنَفٍ قَالَ: «انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ عَرَفَةَ، وَهُوَ يَقُولُ: " هَلْ تَعْرِفُونَهَا؟ ". قَالَ: فَمَا أَدْرِي مَا رَجَعُوا إِلَيْهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " عَلَى أَهْلِ كُلِّ بَيْتٍ أَنْ يَذْبَحُوا شَاةً فِي كُلِّ رَجَبٍ، وَكُلِّ أَضْحَى شَاةً» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت حبیب بن مخنف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرفہ کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ ارشاد فرما رہے تھے کیا تم اسے پہچانتے ہو راوی کہتے ہیں: مجھے پتہ نہیں چلا کہ لوگوں نے انہیں کیا جواب دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ ہر گھر والوں پر یہ بات لازم ہے کہ وہ ہر رجب کے مہینے میں ایک بکری ذبح کریں اور ہر عید الاضحی ٰکے موقع پر ایک بکری ذبح کریں‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔
فَمَا أَدْرِي مَا رَجَعُوا إِلَيْهِ. ← «هَلْ تَعْرِفُونَهَا؟» ← انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ يَوْمَ عَرَفَةَ وَهُوَ ← حَبِيبِ بْنِ مِخْنَفٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Adahi Book] › [Section in the Sacrifice] · Hadith 5940
