مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ بَابُ مَقْبَرَةِ الْمَدِينَةِ] · حديث 5907
5907 - عَنْ سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «[رَأَيْتُ] كَأَنَّ رَحْمَةً وَقَعَتْ بَيْنَ بَنِي سَالِمٍ وَبَنِي بَيَاضَةَ» "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَنْقُلُ إِلَى مَوْضِعِهَا؟ قَالَ: " «لَا، وَلَكِنِ اقْبُرُوا فِيهَا» "، فَقَبَرُوا فِيهَا مَوْتَاهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
حضرت سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے دیکھا جیسے رحمت بنوسالم اور بنو بیاضہ کے درمیان واقع ہوئی ہے لوگوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! کیا ہم اس جگہ کی طرف منتقل ہوجائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تم وہاں قبرستان بناؤ ( یا وہاں لوگوں کو دفن کرو ) تو لوگوں نے وہاں اپنے مردوں کو دفن کرنا شروع کر دیا‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ
Hadith 5907
