مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِبْلَةِ] · حديث 1967
1967 - عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي وَهُوَ بِمَكَّةَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَالْكَعْبَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَبَعْدَ مَا هَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ صُرِفَ إِلَى الْكَعْبَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضر ت عبداللہ بن عبا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے آپ اس وقت مکہ میں تھے آپ اس وقت بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے جب کہ خانہ کعبہ آپ کے سامنے ہوتا تھا مدینہ منورہ ہجرت کرنے کے بعد آپ سولہ ماہ تک ( بید المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے ) پھر آپ کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دی گیا ۔ یہ روایت امام احمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 1967
