مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصِّيَامِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَعَلَيْهِ رَمَضَانُ آخَرُ] · حديث 4833
4833 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ وَعَلَيْهِ رَمَضَانُ آخَرُ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنْهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا، وَيَأْتِي فِي بَابِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص پر رمضان آجائے اور اس کے ذمہ دوسرے رمضان (کے روزے) ہوں ( تو موجودہ رمضان کے روزے) اس کی طرف سے قبول نہیں ہوں گے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام احمد نے اسے اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے وہ آگے چل کر دوسرے باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس کی سند کے بقیہ رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 4833
