مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَفْعَلُ مَنْ جَاءَ بَعْدَ تَمَامِ الصَّفِّ] · حديث 2537
2537 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِذَا انْتَهَى أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّفِّ وَقَدْ تَمَّ فَلْيَجْبِذْ إِلَيْهِ رَجُلًا يُقِيمُهُ إِلَى جَنْبِهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرما یا ہے: "جب کوئی شخص صف تک پہنچے اور وہ مکمل ہو چکی ہو، تو وہ(اس صف میں سے) ایک شخص کو اپنی طرف کھینچ لے اور اسے اپنے پہلو میں کھڑا کر لے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے یہ روایت صرف سند کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن ابراہیم ہے، اور وہ انتہائی "ضعیف "ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter: What should be done by the one who came after completing the row] · Hadith 2537
