مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ لَا يَخُصُّ الْإِمَامُ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ] · حديث 2423
2423 - عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: " «لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ، وَلَا يَؤُمَّنَّ أَحَدُكُمْ فَيَخُصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ دُونَهُمْ، فَإِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَهُمْ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ: " «وَلَا يُدْخِلُ عَيْنَيْهِ بَيْتًا حَتَّى يَسْتَأْذِنَ» ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: " «لَا يَأْتِ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ حَاقِنٌ» ". وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
حضرت ابو امامہ جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "کوئی شخص نماز ادا کرنے لئے اس وقت نہ آئے جب وہ پیشاب یا پاخانہ کو روکے ہوئے ہو اور جو شخص امامت کر رہو وہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف اپنے لئے دعا نہ کرے اگر وہ ایسا کرے گا ، تو وہ ان کے ساتھ خیانت کا مرتب ہو گا"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ان صحابی کے حوالے سے یہ الفاظ منقول ہیں: "آدمی اپنی آنکھیں (یعنی نگاہ) کسی گھر میں داخل نہ کرے جب تک وہ اجازت نہیں لے لیتا"۔ میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: "کوئی بھی شخص نماز ادا کرنے لئے اس وقت آئے جب وہ پاخانہ یا پیشاب روکے ہوئے ہو"۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے، اور وہ "ضعیف "ہے۔ ان حبان نے اسے "ثقہ " قرار دیا ہے۔
النَّبِیِّ اَنَّہٗ ← اَبِیْ اُمَامَۃَ،
Hadith 2423
