مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ كَيْفَ الْجُلُوسُ لِلْحَاجَةِ] · حديث 1020
1020 - عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «جَاءَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَجُلٌ كَالْمُسْتَهْزِئِ: أَمَا عَلَّمَكُمْ كَيْفَ تَخْرَءُونَ؟ قَالَ: بَلَى، وَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ، لَقَدْ أَمَرَنَا أَنْ نَتَوَكَّأَ عَلَى الْيُسْرَى، وَأَنْ نَنْصِبَ الْيُمْنَى». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
بنو مدلج سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ' اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حضرت سراقہ بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے (اپنی قوم میں) واپس آئے ' تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ان باتوں کی تعلیم دی ہے ' تو ایک شخص نے مذاق اڑانے کے طور پر کہا: کیا انہوں نےتمہیں یہ بھی تعلیم دی ہے کہ تم لوگوں نے قضائے حاجت کیسے کرنی ہے؟ تو حضرت سراقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس نے انہیں حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ' انہوں نے ہمیں یہ حکم دیا ہے( کہ قضائےحاجت کرتے ہوئے) ہم بائیں پاؤں پر وزن ڈالیں اور دایاں پاؤں کھڑا رکھیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اور اس کی سند میں ایک شخص ایسا ہے ' جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔
رَجُلٌ كَالْمُسْتَهْزِئِ: أَمَا عَلَّمَكُمْ كَيْفَ تَخْرَءُونَ؟ ← عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ كَذَا وَكَذَا، ← «جَاءَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ ← أَبِيهِ ← رَجُلٍ، مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter How to Sit for Need] · Hadith 1020
