مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ النَّوْمِ فِي الْمَسْجِدِ] · حديث 2023
2023 عَنْ أَسْمَاءَ - يَعْنِي بِنْتَ زَيْدٍ - أَنَّ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِيَّ كَانَ يَخْدِمُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا فَرَغَ مِنْ خِدْمَتِهِ أَوَى إِلَى الْمَسْجِدِ وَكَانَ هُوَ بَيْتُهُ يَضْطَجِعُ فِيهِ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً فَوَجَدَ أَبَا ذَرٍّ مُنْجَدِلًا فِي الْمَسْجِدِ فَنَكَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرِجْلِهِ حَتَّى اسْتَوَى جَالِسًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَلَا أَرَاكَ نَائِمًا؟ " قَالَ أَبُو ذَرٍّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيْنَ أَنَامُ؟ وَهَلْ لِي بَيْتٌ غَيْرُهُ؟». قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْخِلَافَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ رَوَى بَعْضَهُ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدہ اسماء بنت زید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت کرتے تھے جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت سے فارغ ہوا کرتے تھے تو مسجد میں آ جاتے تھے وہ مسجد ہی ان کا گھر تھی وہ اس میں لیٹ جاتے تھے ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو مسجد میں سوئے ہوئے پایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے پاؤں کے ذریعے انہیں ہلایا یہاں تک کہ وہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں سویا ہوا نہیں دیکھ رہا ہوں ؟ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم! پھر میں کہاں سوؤں ؟ میرا اس کے علاوہ اور کوئی گھر ہے ؟ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو آگے چل کر خلاف سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر آئے گی اگر اللہ نے چاہا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور طبرانی نے اس کا کچھ حصہ معجم کبیر میں نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے ، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔
أَبُو ذَرٍّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door to sleeping in the mosque] · Hadith 2023
